بے نظیر قتل کیس سماعت ملتوی ، ڈاکٹروں کو نوٹس جاری
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پراسیکیوٹر کی عدم پیشی کی وجہ سے سماعت بغیر کسی کارروائی کے سات دسمبرتک ملتوی کردی گئی ہے اور آئندہ پیشی پر جرح کیلئے دو ڈاکٹروں کو سمن جاری کر دیئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کی۔سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر عدالت حاضر نہیں ہوسکے جس کے باعث استغاثہ کے گواہوں پر جرح بھی مکمل نہ ہو سکی۔عدالت نے ستائیس دسمبر دو ہزار سات کے دھماکے میں جاں بحق افراد کا پوسٹمارٹم اور زخمیوں کا علاج کرنیوالے دو ڈاکٹروں کو سمن جاری کر دیئے۔ڈاکٹر قاسم اور ڈاکٹر اشرف پر آئندہ سماعت پر جرح ہو گی۔