جعلی ڈگری رکھنے والے تارکین وطن میں بھی پاکستان اور بھارت سرفہرست
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں جعلی ڈگری رکھنے والے تارکین وطن میں بھی پاکستان، فلپائن اور بھارت سرفہرست ہیں ۔ سعودی انجینئرنگ کونسل کے مطابق 36ممالک کے 1,236انجینئر ز کی ڈگریاں جعلی ہیں جن میں سے بیشترکاتعلق پاکستان ، بھارت اور فلپائن سے ہے ۔جعلی ڈگری ہولڈر افراد سعودی عرب کے مختلف اداروں میں نوکریاں کررہے ہیں۔