جماعت اسلامی کا نیٹوسپلائی اور ڈرون حملوں کیخلاف کراچی اور لاہورمیں مظاہروں کا اعلان ،نیٹوکنٹینرزافغان عوام کا مال غنیمت ہیں: لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کا نیٹوسپلائی اور ڈرون حملوں کیخلاف کراچی اور لاہورمیں مظاہروں ...
جماعت اسلامی کا نیٹوسپلائی اور ڈرون حملوں کیخلاف کراچی اور لاہورمیں مظاہروں کا اعلان ،نیٹوکنٹینرزافغان عوام کا مال غنیمت ہیں: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے نیٹوسپلائی اور ڈرون حملوں کے خلاف کراچی اور لاہورمیں مظاہروں کا اعلان کردیا اور کہاکہ امریکہ پڑوسی ملک افغانستان سے انخلاءسے قبل پاکستان کو تباہ کرناچاہتاہے ، نیٹوکنٹینرز اب افغان عوام کا مال غنیمت ہے ۔تحریک انصاف کے زیراہتمام پشاور کے رنگ روڈ پرنیٹوسپلائی کے روٹ پر منعقدہ جلسے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکی فوج افغانستان میں شکست سے دوچارہوچکی ہے اور نیٹوسپلائی کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔اُنہوں نے کہاکہ ڈرون حملے فاٹا کے بعد بندوبستی علاقوں تک پہنچ گئے ، لاہورمیں ڈرون حملوں اور نیٹوسپلائی کے خلاف نودسمبر کو طاقت کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اتوارکو کراچی میں منورحسن کی سربراہی میں نیٹوسپلائی بند کی جائے گی۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت ہاتھ سے جائے تو جائے مگر غیرت ہاتھ سے نہیں جانی چاہیے ، اوبامادورمیں318 ڈرون حملے ہوئے جن میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گے مگر حکومت نے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیا۔اُنہوں نے کہاکہ ڈرون حملے ملکی سلامتی پر حملہ ہیں ، امریکہ افغانستان سے انخلاءسے قبل پاکستان کو تباہ کرناچاہتاہے ،سرتاج عزیز نے اعتماد کیا لیکن امریکہ نے 12 گھنٹوں کے اندر ہی حملہ کردیا۔اُن کاکہناتھاکہ نیٹوسپلائی کو روکاجائے ، نیٹوکنٹینرز پرافغان عوام کاحق ہے یہ اُن کا مال غنیمت ہے اور نیٹوسپلائی کی بندش پر تحریک انصاف کو مبارکباد دی ۔