ہال روڈ کے مدینہ پلازہ میں آتشزدگی، کروڑ وں کے نقصان کا خدشہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہال روڈ کے مدینہ پلازہ میں الیکٹرونکس کے گودام میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان نذر آتش ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ہال روڈ مدینہ پلازہ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے الیکٹرونکس کے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔