دعوے سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف نیٹو سپلائی بند نہیں کرا سکتی:پرویز رشید

دعوے سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف نیٹو سپلائی بند نہیں کرا سکتی:پرویز رشید
دعوے سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف نیٹو سپلائی بند نہیں کرا سکتی:پرویز رشید

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نیٹو سپلائی بند نہیں کرے گی کیونکہ عمران خان کا دل طالبان اور تلوار امریکہ کے ساتھ ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے دن سے ڈرون حملوں کے خلاف ہے اور وزیراعظم میاں نواز شریف عالمی فورمز پر بھی ڈرون حملوں کے خلاف واضح موقف اختیار کرچکی ہے اور ہم سفارتی ذرائع سے ڈرون حملوں کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت ہر جگہ امن چاہتی ہے طالبان ہوں یا امریکا ہم کسی کے ساتھ بھی لڑنا نہیں چاہتے، سفارتی ذرائع سے ہی تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور دنیا بھر میں مسائل سفارتی ذرائع سے ہی حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے باہر دھرنا ان کا جمہوری حق قرار ہے لیکن وہ یہ نہ بھولیں کہ وہ جب یہاں آئیں گے تو پختونخوا اسمبلی کی اکثریت ان کے ساتھ نہیں ہوگی ،وہ دھرنا کی سیاست کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال سکتے ہیں نہ ہی جذباتی کیفیت طاری کرکے عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بجٹ سے چلنے والی پختونخوا کی حکومت امریکا کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو یہ منافقت نہیں تواور کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے جہاں قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور جس نے بھی آئین توڑا اس کو اس کی سزا ملے گی، ن لیگ کی حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کر رہی ہے اور نہ ہی انتقامی کارروائی ن لیگ کی سیاست کا حصہ ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -