حافظ آباد میں اشتہاری ملزم نے چار پو لیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرا ر ہو گیا

حافظ آباد میں اشتہاری ملزم نے چار پو لیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرا ر ہو گیا
حافظ آباد میں اشتہاری ملزم نے چار پو لیس اہلکاروں کو قتل کر کے فرا ر ہو گیا

  

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اشتہاری ملزم نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہل کار وں کو قتل اور پانچ کو زخمی کردیاجبکہ ایس ایچ او جلال پور بھٹیاں کو یرغمال بنا کر فرار ہوگیا۔حافظ آباد کے نواحی گاﺅں ٹھٹھہ رائیکا میں پولیس نے اشتہاری ملزم سجاد عرف حاجی کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں سید عارف حسین شاہ اور ایلیٹ فورس کے تین اہل کارریاست علی ، محمد اسلم اور قیصر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 اہل کار زخمی ہوگئے۔ ملزم نے ایک قریبی گھر میں داخل ہو کر ایک خاتون اور دو بچوں کوبھی یرغمال بنالیا۔ ملزم اور پولیس کے درمیان 10 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ جس کے بعد ملزم ایس ایچ او ظفر گوندل کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

حافظ آباد -