خواتین کے لیے خوشخبری،شاپنگ ، کا اہم ترین فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

خواتین کے لیے خوشخبری،شاپنگ ، کا اہم ترین فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا
خواتین کے لیے خوشخبری،شاپنگ ، کا اہم ترین فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا

  

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)اگر آپ شاپنگ کو محض خرچے کا سبب سمجھتے ہیں تو یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ اس کے مثبت اثرات بھی ہیں اور خصوصا معمر افراد کی یاداشت اور دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اس کا خاصا عمل دخل ہے ۔امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک سائینسی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ شاپنگ کرنا بزرگوں کے دماغ کو تیز کرتاہے اور وہ بڑھاپے میں بچوں کے نام بھولنے اور انہیں پہچان نہ پانے جیسے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔

اس تحقیق میں خریداری کا فیصلہ کرتے ہوئے 20نوجوانوں اور 22بزرگوں کے دماغوں کا ایم آ ر آئی سکین کے ذریعے تجزیہ کیا گیا ۔ان لوگوں کے سامنے خریداری کے لیے کچھ اشےاءپےش کی گئےں اور انہیںان کی قیمتوں کو ذہن میںرکھتے ہوئے کوالٹی اور قیمت کے حساب سے بہترین چیز خریدنی تھی۔

اس کوشش کے دوران بزرگوں نے دماغ کے Vmpfcنامی حصے کا استعمال بھی شروع کر دیا جب کے عام حالات میں بڑی عمر کے لوگ اس کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یاداشت کمزور ہو جاتی ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ معمر افراد کے ذمہ ہلکی پھلکی خریداری کا کام لگا دیا جائے تو ان کی دماغی صحت بھی بہتر رہے گی اور دل بھی بہل جائے گا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے "جنرل آ ف نیوروسائنس "میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -