چوری چھپے محبوبہ کی ویڈیو بنانےوالے کا برا انجام
نیودہلی(نیوز ڈیسک)کیمرے والے موبائل فون کی آمد کے ساتھ ہی اس کے شیطانی استعمال میں بھی اضافہ ہو چکاہے اور بد کردار لوگ نتائج سے بے پرواہ ہو کر اس کا منفی استعمال کر درہے ہیں۔ بھارت کے ایک نوجوان نے بھی انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محبوبہ کی فحش ویڈیو بنالی لیکن اس حرکت پر اسے تین سال قیداور50ہزار بھارتی روپے جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
مردوں میں بانجھ پن کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
عدالت میں نوجوان لڑکی نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے دوست نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس عمل کی ویڈیو بھی بنالی۔عدالت میں پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر جج وریندر بھات کا کہنا تھا کہ ثبوت دیکھنے سے اندازہ ہوتاہے کہ جو ہوا لڑکی کی رضامندی سے ہوا تاہم اس کی ویڈیو بنانا جرم ہے کیونکہ یہ اس کی رضامندی کے بغیر بنائی گئی۔
کیلے اور انسان میں گہرا تعلق سائنس نے بتا دیا
عدالت نے ملزم کو زیادتی کے جرم سے بری کر دیا لیکن بغیر اجازت ویڈیو بنانے پراسے قیداور جرمانے کی سزا سنا دی ۔