18ویں سارک کانفرنس کو 18 ممالک کے 1000 صحافی کور کریں گے

18ویں سارک کانفرنس کو 18 ممالک کے 1000 صحافی کور کریں گے

  

کھٹمنڈو(آن لائن) 18ویں سارک کانفرنس کو 18 ممالک کے 1000 صحافی کور کریں گے۔چینی خبر رساں ادارے (زینوا)کے مطابق میڈیا کوریج کے لئے بھارت سے 106 جب کہ پاکستان سے صرف 6درخواستیں دی گئیںنیپال کے سرکاری عہدیدار کے مطابق 700نیپالی اور276دیگر ممالک کے صحافیوں نے سارک کانفرنس کی کوریج کے لئے رجسٹر کرایا ہے۔اٹھارویں سارک کانفرنس نومبر کے آخری ہفتے میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد کی جارہی ہے۔نیپال کی وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل لکشمی بیلاس کوئرالہ نے بتایا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے 4 بجے تک میڈیا کوریج کیلئے1148 آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔لکشمی کے مطابق ان میں سے کئی درخواستیں دوبار بھیجی گئیں۔

محکمہ کے مطابق بھارت سے 106 ، بنگلہ دیش سے102، افغانستان سے 17،سری لنکا سے15،پاکستان اور مالدیپ سے 6,6جب کہ بھوٹان سے صرف 2 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 26اور27نومبر کو سٹی ہال میںمنعقد ہونے والی کانفرنس میں کل 676افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔کانفرنس کی جگہ پر صرف چند صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی کیونکہ نیپالی حکومت نے محدود سرکاری میڈیا کو تصاویر اور فوٹیج کی اجازت دی ہے۔ شرکاء کے قیام کے ہوٹلوں میں میڈیا کو پاسز کے ذریعے داخلے کی کھلی اجازت ہو گی۔

مزید :

عالمی منظر -