بغداد،داعش کا عراقی شہر رمادی پر مارٹرگولوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ

بغداد،داعش کا عراقی شہر رمادی پر مارٹرگولوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ

  

بغداد(اے این این) داعش کا عراقی شہر رمادی پر حملہ ،قبضے کی صورت میں انبار صوبے سے حکومتی کنٹرول تقریبا پوری طرح ختم ہوجائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق داعش نے شمال، جنوب، مشرق مغرب چار اطراف سے اچانک حملہ کردیا۔مارٹر حملوں کے ذریعے صوبائی کونسل کی عمارت اور ایک پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

مارٹر حملے پوری رات جاری رہے۔ماضی کے برعکس مسجدوں نے حکومتی فورسز کے بجائے داعش کے خلاف لڑنے کی تلقین کی۔ڈپٹی صوبائی کونسل چیف فلاح العیساوی نے کہا کہ فوجی، پولیس اور قبائلی جنگجو عسکریت پسندوں سے ایک علاقہ واپس لینے میں کامیاب رہے ہیں۔سیکورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں پولیس کرنل ماجد الفہدوی بھی شامل ہیں۔عیساوی کے مطابق لڑائی میں اب تک 12 عسکریت مارے جاچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -