لندن،ہوٹل میں گیس دھماکے ،12افراد زخمی

لندن،ہوٹل میں گیس دھماکے ،12افراد زخمی

  

لندن(ابیورورپورٹ)سینٹرل لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کے مختلف حصوں میں گیس کے دھماکے کے بعد آگ لگنے سے12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہوٹل خالی کرالیا گیا ہے، 80فائرفائٹرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق ہوٹل میں سابق صدرآصف زرداری بھی قیام پذیرتھے ، تاہم آتشزدگی کے وقت آصف زرداری ہوٹل میں موجودنہیں تھے۔سابق صدر کے ساتھ ڈاکٹر عاصم بھی اسی ہوٹل میں مقیم تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری خیریت سے ہیںاور وہ دوسرے ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کےمختلف حصوں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے، آگ بجھانےکےلیےفائر فائٹرز کی 80 گاڑیاں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ہوٹل کےکچن میں گیس کادھماکاہواتھا۔

مزید :

عالمی منظر -