مقبوضہ بیت المقدس ‘ نامعلوم حملہ آور نے ایک اور یہودی کی پشت میں چاقو گھونپ دیا یہودی کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

مقبوضہ بیت المقدس ‘ نامعلوم حملہ آور نے ایک اور یہودی کی پشت میں چاقو گھونپ ...

  

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نامعلوم حملہ آور نے ایک یہودی کو پشت میں چاقو گھونپ دیا ہے۔ایک اور یہودی کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عرب ٹی وی نے اسرائیلی پولیس کے ایک بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہودی عبادت گزاروں کے ایک گروپ پر بیت حوروت کی جانب جاتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے۔بیت حوروت یہود کا ایک مدرسہ ہے۔ اس کو قوم پرست ربی بینی ایلن نے 1999ء میں کوہ زیتون پر تعمیر کیا تھا۔فوری طور پر اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینیوں نے ایک یہودی معبد پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -