ایبولا کے مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال نہ کیاجائے، امریکی فوج

ایبولا کے مریضوں کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال نہ کیاجائے، امریکی فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی افریقی ملک لائبیریا میں تعینات امریکی افواج کو ایبولا کے مریضوں اور ان کے خون کے نمونوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل نہ کرنے کی احکامات دیے گئے تھے، جن میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے بتایا کہ لائبیریا میں تعینات امریکی فوجی مشن کو ایبولا کے مریضوں سے براہ راست نہ ملنے کی ہدایات دی گئی ہیں، تاکہ فوجیوں کو اس وائرس کے حملے سے بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ امریکی فوج کی اس پالیسی کو تنقید کا سامنا ہے، کیوں کہ اس سے ایبولا کے شکار ممالک میں کام کرنے والے امریکی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے حوالے سے متعدد خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ لائبیریا میں میں 2350 امریکی فوجی تعینات ہیں، جن کا کام ہسپتالوں کی تعمیر اور طبی عملے کی تربیت میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -