جمہوریہ کانگو میں تشدد کے تازہ واقعات میں 11افراد ہلاک ¾متعدد زخمی

جمہوریہ کانگو میں تشدد کے تازہ واقعات میں 11افراد ہلاک ¾متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنساشا (این این آئی) وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کے تازہ واقعات میں 11افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے کانگوکے مشرقی صوبے نورد کیوو کے گورنر جولین پالوکو نے میڈیا کو بتایا کہ 9 افراد کی لاشیں مشرقی جنگلات سے برآمد ہوئی ہیں جنہیں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ¾ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق لاشیں اس علاقے سے برآمد ہوئی ہیں جہاں چند روز قبل یوگنڈا کے باغیوں نے حملہ کرکے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -