مغربی میکسیکو میں آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اگلنا شروع کردی ¾ دیہاتوں کے مکینوں کو مشکلات کاسامنا

مغربی میکسیکو میں آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اگلنا شروع کردی ¾ دیہاتوں کے مکینوں ...

  

 میکسیکو (این این آئی)مغربی میکسیکو میں آتش فشاں پہاڑ نے راکھ اگلنا شروع کردی ہے جسے متعدد قریبی دیہات کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹوں کے مطابق وال کینو آف فائر نامی آتش فشاں سے گذشتہ روزراکھ اوردھوئیں کے بادل بلند ہونا شروع ہوئے جو پانچ کلومیٹر سے زائد رقبہ پر پھیل گئے ہیں۔ نیشنل سول پروٹیکشن کوآرڈینیٹر لوئس فلپ پوئینٹے کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ سے قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے تاہم راکھ کے بادل 25 کلومیٹرکے فاصلے تک پھیل سکتے ہیں اور مکینوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -