کشمیری نوجوان اپنی جانیں ہمارے کل کیلئے قربان کررہے ہیں، سید علی گیلانی

کشمیری نوجوان اپنی جانیں ہمارے کل کیلئے قربان کررہے ہیں، سید علی گیلانی

  

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ترال میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید علی گیلانی نے جو سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں ، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کشمیری نوجوانوں اپنی جوانیاں قربان کر رہے ہیں جبکہ دوسری بھارت نواز سیاست دان کشمیریوں کو نام نہاد انتخابات کی طرف راغب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوان اپنی قیمتی جانیں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پیش اور اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر رہے ہیںلہذا یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان قربانیوں کی حفاظت کریں۔ بزرگ رہنمانے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت نواز رہنماﺅں کی دھوکہ دہی کی سیاست سے باخبر ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر بھارت نوازجماعتوں کے رہنمامختلف حوالوں سے لوگوںکو فریب دے رہے ہیں اور یہ لوگ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشے کا ذریعہ ہیں۔

 بزرگ رہنما نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی نام نہاد انتخابی مہم کا حصہ بننے سے انکار کے مقبوضہ علاقے کے آئمہ کے اقدام کو سراہا۔ انہوںنے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے بارے میں جمو ں وکشمیر کے علماءکے موقف کو سیلوٹ کرتے ہیں۔ شہیدنوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوںنے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ نوجوانوں کے قتل کے خلاف ترال ، پلوامہ اور کولگام میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور نجی دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔دختران ملت کی سربراہ سیہ اندرابی نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میںشہید نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد اسمبلی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے شہداءکے خون اور تحریک آزادی کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیں۔جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ضلع پلوامہ کے صدر عبدالرشید ڈار اور سیکرٹری منظور احمد لون کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفد نے ترال میں شہید ہونے والے اچھن پنجرن کے نوجوان شیراز احمد گنائی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

مزید :

عالمی منظر -