شیعہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں، بحرین

شیعہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہیں، بحرین

  

 منامہ(این این آئی)بحرین حکومت نے کہا ہے کہ شیعہ اپوزیشن کی طرف سے رواں اختتام ہفتہ پر ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بحرین کی وزیر اطلاعات سمیرا رجب کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی حکومت ملک میں افراتفری اور غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔ خاص طور پر ایران کی جانب سے ،خاتون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الوفاق سمیت کسی کے ساتھ بھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہو گا۔

۔ الوفاق بحرین کی شیعہ اپوزیشن تحریک ہے۔ الوفاق اور چار دیگر اپوزیشن گروپوں نے ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -