روس کی یوکراین میں مداخلت جارحیت کے مترادف ہے،جوبائیڈن

روس کی یوکراین میں مداخلت جارحیت کے مترادف ہے،جوبائیڈن

  

کیف (اے این این)امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس کی یوکراین میں مداخلت جارحیت کے مترادف ہے،روس علیحدگی پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنا بندکرے ۔ نومنتخب یوکرینی پارلیمان کی جانب سے جمہوریت کو فروغ دینے اور بدعنوانی کا راستہ روکنے کے لیے اصلاحات کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

روس مشرقی یوکرین میں اپنے حمائتیوں کے ذریعے اس مسئلے کا فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس فوری طور پر یوکرین میں مداخلت بند کرے اور علیحدگی پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے چھوڑ دے ۔ انہوں نے کہا کہ روسی کی جانب سے یوکرین میں مداخلت جارحیت کے مترادف ہے ۔ واضح رہے کہ یوکرین روس پر اس کے مشرقی علاقے میں ایک مکمل جنگ شروع کروانے کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ روسی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ یوکرینی حکومت کو کسی بھی امریکی اسلحہ کی فروخت پالیسی میں تبدیلی کی آئینہ دار ہوگی اور اس سے تشویش ناک اشارے ملیں گے۔ادھر انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی دفتر کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے اب تک اوسطا 13 افراد روزانہ کے حساب سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد 657 بتائی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -