پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مشترکہ کمیشن کا چوتھا اجلاس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مشترکہ کمیشن کا چوتھا اجلاس

  

                              پریٹوریا)بیورو رپورٹ( پاکستان ا ور جنوبی افریقہ کے جوائنٹ کمیشن کا چوتھا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی قیادت ا یڈ یشنل سیکرٹری امجد حسین بی سیال نے کی جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ کو آپر یشن) (DIRCO کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر انیل سکلال ن ے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے رابطے قائم کرنیکی اہمیت کواجاگر کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی پیداہو گی۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے حکام نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سیاسی ، اقتصادی، تجارتی ، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت ، تعلیم ا ور دیگر شعبوں میں تعلقات میں اضافہ اور تعاون کے امکانا ت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جوائنٹ کمیشن نے اس سلسلے میں کئی دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں اطراف میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکو ں میں تجارتی اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں جنوبی ایشیا اور سب سہاران افریقہ میں قیام امن کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔یہ بھی طے پا یا کہ کمیشن کا پانچوان اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -