زمبابوے کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11ہلاک ،37زخمی

زمبابوے کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11ہلاک ،37زخمی

  

                                   ہرارے(این این آئی) زمبابوے کے چرچ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے،مذہبی رسوم کی ادائیگی کے بعد جب لوگ اپنے گھروں کو جانے کےلئے نکلے تو چرچ سے باہر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں دھکم پیل اور رش بڑھ جانے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی،ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے شہر کیوکوے میں جاری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق مذہبی رسوم کی ادائیگی کے بعد جب لوگ اپنے گھروں کو جانے کے لئے نکلے تو چرچ سے باہر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں دھکم پیل اور رش بڑھ جانے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -