سیمونا ہالپ اور کویٹووا سڈنی انٹرنیشنل ویمن ٹینس ٹورنامنٹ سے نئے برس کا آغاز کر ینگی

سیمونا ہالپ اور کویٹووا سڈنی انٹرنیشنل ویمن ٹینس ٹورنامنٹ سے نئے برس کا ...

  

سڈنی (سپورٹس ڈےسک) عالمی نمبر تین رومانوی سٹار سیمونا ہالپ اور ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹووا آئندہ برس شیڈول سڈنی انٹرنیشنل ویمن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ایونٹ 11 سے 17 جنوری میں سڈنی، آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ ہالپ کو رواں برس کھیلے گئے سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بار انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سڈنی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت کر کیریئر کا نواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -