آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آخری ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگے

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آخری ون ڈے میں آج مدمقابل ہونگے

  

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ کینگروز نے سیریز میں پہلے ہی 3-1 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 32 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی، پروٹیز نے دوسرا میچ 3 وکٹوں سے جیت کر حساب برابر کر دیا لیکن اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے مسلسل دوسرا اور تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کی۔ یہ میچ آسٹریلوی ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وہ پروٹیز کو شکست دے کر عالمی درجہ بندی میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے اسلئے امید ہے کہ وہ اس میں فتح کیلئے سردھڑ کی بازی لگائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -