پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو چھ سے کم کر کے چار رکنی بنانے کا فیصلہ

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو چھ سے کم کر کے چار رکنی بنانے کا فیصلہ

  

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ رکنی سلیکشن کمیٹی کو چار رکنی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں سے دو سلیکٹرز کو فارغ کر دیا جائےگا۔ پی سی بی دو عہدے رکھنے والے ملازمین سے ایک عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کر چکا ہے جس کے بعد اعجاز احمد اور محمد اکرم سلیکٹرز کے عہدے سے جلد فارغ ہو جائیں گے ¾ جونیئر سلیکشن کمیٹی بھی نئی تشکیل دینا پڑےگی ۔ چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ معین خان ورلڈ کپ تک چیف سلیکٹر اور منیجر دونوں عہدوں پر رہیں گے ¾ مشتاق احمد بھی ٹیم کے ساتھ ذمہ داری نبھائیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -