سری لنکا کو شکست دے کر بدلہ چکانے کیلئے بے تاب ہیں، ایلسٹرکک

سری لنکا کو شکست دے کر بدلہ چکانے کیلئے بے تاب ہیں، ایلسٹرکک

  

کولمبو ( سپورٹس ڈےسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر بدلہ چکانے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ انگلش ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 7 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا نے رواں برس جون میں انگلش ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے تاہم اس بار ہم روایت بدلنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ہماری تمام تر توجہ حریف ٹیم کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر ٹیم رینکنگ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -