ہانگ کانگ اور نیپال کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نذرہوگیا

ہانگ کانگ اور نیپال کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نذرہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمبولا (سپورٹس ڈیسک) ہانگ کانگ اور نیپال کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر برابری پر ختم ہوئی۔ سری لنکا میں بارشوں کے تسلسل کی وجہ سے ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا ایک بھی میچ ممکن نہ ہو سکا اور چاروں میچ بارش کی نذر ہو گئے۔