ناقص فیلڈنگ پہلے ون ڈے میں شکست کا سبب بنی،زمبابوین کپتان

ناقص فیلڈنگ پہلے ون ڈے میں شکست کا سبب بنی،زمبابوین کپتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چٹاگانگ (سپورٹس ڈےسک)زمبابوین ٹیم کے قائد اور آل راﺅنڈر ایلٹن چیگمبرا نے کہا ہے کہ ناقص فیلڈنگ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کا سبب بنی۔ دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے کو پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہماری فیلڈنگ بہت ناقص رہی اور اس کے بعد اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹیم پر دباﺅ بڑھ گیا تھا جس کے باعث ہمیں شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر بڑا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن بلے باز توقعات کے مطابق کھیل پیش نہ کر سکے، دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے زمبابوے کو 87 رنز سے شکست دی تھی