بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ،قومی ٹیم کل جنوبی افریقاروانہ ہوگی

بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ،قومی ٹیم کل جنوبی افریقاروانہ ہوگی

  

 لاہور( آن لائن ) بلائینڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم پیر کو جنوبی افریقا روانہ ہوگی، قومی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،لاہور میں بلائینڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرنیوالی قومی ٹیم کو نیک تمناو¿ں کے ساتھ رخصت کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بلائینڈ کرکٹرز کے جذبے کو بڑھانے کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا جانیوالا نغمہ بھی دکھایا گیا۔بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بھی اپنی ٹیم سے ورلڈ کپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی امید لگالی۔مہمان خصوصی پی سی بی کے چیئرمین شہریارنے بلائینڈ اسٹیڈیم بنانے اور ویمن بلائینڈ کرکٹرز کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کا اعلان کیا۔چوتھا بلائینڈ ورلڈ کپ ستائیس نومبر سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا،،قومی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرکے ورلڈ کپ اپنے نام کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرسکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -