شالیمار فوڈز نارتھ زون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ،ینگ کریسنٹ نے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی

شالیمار فوڈز نارتھ زون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ،ینگ کریسنٹ نے تیسرے مرحلے میں ...

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) شالیمار فوڈز نارتھ زون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ ینگ کریسنٹ نے مسلم جمخانہ کو مات دے ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ریس کورس کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں مسلم جمخانہ نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے ارسلان ارشد باجوہ نے 61اور محمد متین نے 51رنز کی اننگ کھیلی محمد فیصل نے 3صدام یوسف اور محمد وقاص نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ینگ کریسنٹ نے ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹیں کھو کر عبور کر لیا احسن رضا نے 70اور رانا تبارک نے 27رنز بنائے اسطرح ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی لائن اپ بھی مکمل ہوگئی ہے جس میں جاوید میموریل کرکٹ کلب، فیض باغ جمخانہ، کشمیر کراون جمخانہ، اپالوسپورٹس، ینگ کریسنٹ، شمالی لاہور جمخانہ، کراون کلب، اپالو کلب، شالیمار جمخانہ، محبوب پارک جمخانہ اور وکٹوریس کلب شامل ہیں نارتھ زون کے چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی محمد ارشد کے مطابق ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ بروز پیر شروع ہوگا

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -