بھارت کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کل ہو گا

بھارت کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کل ہو گا

  

 سڈنی (سپورٹس ڈےسک) آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کل ہو گا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہو گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سلیکٹرز نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر حتمی فیصلہ کیا تاہم ٹیم کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔ فاسٹ باﺅلرز مچل جانسن، پیٹر سڈل اور جوش ہیزلووڈ کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ریان ہیرس کو بھی چوتھے باﺅلر کے طور پر سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے تاہم انہیں گھٹنے کی سرجری کے بعد شیفلڈ شیلڈ راﺅنڈ میچ میں اپنی باﺅلنگ میں بہتری اور ردھم لانے کی ہدایت کی گئی ہے     

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -