اسد فودا دین دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

اسد فودا دین دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

  

کنگسٹن (سپورٹس ڈےسک) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ماہ شیڈول دورہ جنوبی افریقہ کیلئے گیانا کے بلے باز اسد فودا دین کو بطور متبادل کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا۔ اسد کو مایہ ناز بلے باز ڈیرن براوو کی جگہ ٹیم میں طلب کیا ہے، براوو ذاتی وجوہات کی بناءپر دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

 29 سالہ فودادین اس سے قبل تین ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈین ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے 2012ءمیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی اور اب دو برس بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -