پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسر ا ٹیسٹ 26 نومبر سے شروع ہو گا
لاہور (سپورٹس ڈےسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ 26 نومبر سے شارجہ میں شروع ہو گا۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں حریف کیوی ٹیم کو 248 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیوی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں جاندار کم بیک کیا تھا اور اس نے آخر دم تک میچ جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم گرین شرٹس نے اس کے ارمان پورے نہ ہونے دیا لیکن کیوی کھلاڑی تیسرا ٹیسٹ جیت کر حساب برابر کرنے کیلئے بے تاب ہیں، دوسری جانب پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بھی حوصلہ افزا ہے اور وہ حریف ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے ماہرین کرکٹ نے توقع کی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ کانٹے دار ہو گا۔