باکسنگ کی دنیا میں چمپین کا ٹا ئٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کروںگا :محمد علی زاہد

باکسنگ کی دنیا میں چمپین کا ٹا ئٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کروںگا :محمد علی ...

  

لندن (بےورو رپورٹ ) یورپین ٹائٹل کلٹک ہولڈر محمد علی زاہد نے کہا ہے کہ وہ ایک دن دنیا میں باکسنگ چمپین کا ٹائٹیل جیتنے میں کامیاب ہونگے میں برٹش پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہو ں اس سلسلہ میں وہ روزانہ آٹھ گھنٹے ورزش اور باکسنگ کی پریکٹس کرتے ہیں جب میں نے یورپین ٹائٹل جیتا تو میرے خوشی بے انتہا تھی ‘ مگر یہ میری منزل نہیں ایک دن میں پاکستان کا نام دنیا میں بلند کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گا انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ برطانیہ کے معروف سماجی رہنما محمد اسلم جلال کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے انکی کامیابی کے بعد انہیں سرپرستی دی اور متعارف کرایا انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کی جاتی ہے مگر برطانیہ موسم آڑے آ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک پکے اور سچے مسلمان ہیں پنجگانہ نماز ‘ روزہ کے پابند ہیں یہی وجہ ہے کہ خداوند کریم نے انہیں عزت بخشی ‘ انہوں نے کہا کہ باکسنگ کے میدان میں نام پیدا کرنے والے عامر خان کے استاد انکی ٹریننگ کروا رہے ہیں کرسمس سے قبل دو بڑی باکسنگ چمپین شپ میں حصہ لیں گے وہ اس وقت ویلیٹر ویٹ کی سطح پر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عامر خان لائٹ ویلیٹر پر تھا اب اسکا درجہ بھی بلند ہو گیا ہے وہ بھی ویلیٹر ویٹ میں پہنچ گیا عامر خان انکا آئیڈیل ہے مائیک ٹائسن کو بھی وہ بے حد پسند کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -