یونس خان اور مصباح ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل

یونس خان اور مصباح ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل

  

                 دبئی( آن لائن ) دبئی ٹیسٹ تو بلا نتیجہ رہا لیکن سرفراز احمد کو سنچری بنانے کا انعام آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں مل گیا، لمبی چھلانگ لگاکر اٹھارویں نمبر پر آگئے۔ معطلی کے شکار سعید اجمل تین سال بعد ٹاپ ٹین بالرز کی فہرست سے آو¿ٹ ہوگئے۔دبئی ٹیسٹ کا پاکستانی ہیرو رینکنگ میں بھی ہٹ ہوگیا، سرفراز پہلی مرتبہ ٹاپ ٹوئنٹی ٹیسٹ بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔ وکٹ کیپر بلے باز نے گیارہ درجے لمبی جمپ لگاکر اٹھارہواں نمبر پالیا۔ ففٹیز بنانے والے اظہر علی اور یونس خان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔میچ میں اٹھائیس رنز بنانے والے مصباح بھی بدستور ٹاپ ٹین میں ہیں، اسد شفیق کو ایک درجہ ترقی ملی ہے ، ان کا نیا نمبر اکیسواں ہے، سنگاکارا ٹیسٹ کے نمبر ون اور ڈی ویلیئرز نمبر ٹو بلے باز ہیں، ٹیسٹ بولرز کے ٹاپ ٹین میں اب کوئی پاکستانی نہیں بچا، تین سال بعد سعید اجمل پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین سے آو¿ٹ ہوگئے۔معطلی کے شکار سعید اجمل کا نیا نمبر گیارہواں ہے، آسٹریلوی ریان ہیرس پانچ روزہ کرکٹ کے نمبر ون بولر اور سری لنکن رنگانا ہیراتھ نمبر ٹو بولر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -