پاکستان بھارت کو شکست دیکر کبڈی کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان بھارت کو شکست دیکر کبڈی کے فائنل میں پہنچ گیا

  

                      بنکاک (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے حریف بھارت کو شکست دے کر چوتھے ایشین بیچ گیمز کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی شاہین طلائی تمغے کیلئے آج اتوار کو ایران سے نبرد آزما ہوں گے۔ تھائی لینڈ میں جاری ایشین بیچ گیمز کبڈی ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا، پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 28 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ طلائی تمغے کیلئے پاکستانی ٹیم ایران کے آمنے سامنے ہو گی، ایران نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔    

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -