بد تر ین بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے صنعت کو تا لے لگوا دئیے، طارق نبیل

بد تر ین بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے صنعت کو تا لے لگوا دئیے، طارق نبیل

  

 لاہور ( وقائع نگار ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بد تر ین بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے صنعت کو تا لے لگوا دئیے ہیں اور لاکھوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ گئے ہیں جبکہ کسی بھی ریاست میں ترقیاتی کاموں میں عام عوام کو نقصان کم از کم کر تے ہوئے منصوبے بنا ئے جاتے ہیں مگر راوی روڈ میں جاری تر قیاتی کا موں کے باعث ٹرک سٹینڈ کے تاجروں کے مسائل اس حدتک بڑھ گئے ہیں کہ اب مشکلات میں مزید اضافہ ہو تا جا رہا ہے طارق نبیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کروائیں اور انتظامیہ کو تاجروں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کر وانے کے لئے اقدامات کر نے چاہیے کیو نکہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری کے باعث سڑیٹ کرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -