پیپلزپارٹی کو کوئی بھی جلسہ یا لیڈر بھٹو اور بینظیر کی قبروں سے دورنہیں کرسکتا، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی کو کوئی بھی جلسہ یا لیڈر بھٹو اور بینظیر کی قبروں سے دورنہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کوئی بھی جلسہ یا لیڈر ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی قبروں سے دورنہیں کرسکتا پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے جلسے میں رکاوٹ نہ ڈال کر عمران خان کو جمہوریت سکھا دی ہے پیپلزپارٹی ملک میں کبھی بھی انتقامی سیاست نہیں کرتی ملک میں سیاستدانوں کو آزادی ہونی چاہئے کہ وہ ملک کے کسی بھی کونے میں جلسہ کرسکتے ہیں پیپلزپارٹی کے کسی بھی جلسے کو انتخابی سیاست نہیں ملایاجاسکتاجب الیکشن کے جلسے ہونگے تو پتا چلے گا کہ کس کی پارٹی کاجلسہ بڑا ہے اور کس کاچھوٹا ہے جلسوں میں عوام کے مسائل کی بات ہونی چاہئے تاکہ پارٹی لیڈروں پرکیچر اچھالناچاہئے اور نہ ہی ایسی سیاست کو عوام پسند کرتے ہیں جلسوں میں عوام کو انکے مسائل کا حل بتانا چاہئے تاکہ عوام بھی جلسوں کوبا مقصد سمجھے اگر جلسوں میں گندی گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کر کے کسی کی عزت خراب کرنا ہے تو پھر لوگ بھی ایسے جلسوں سے بیزار ہوجائیں گے سیاستدان دنیا میں پاکستان کوا یک سیاسی اور جمہوری ملک ہونے کی حیثیت سے منوائیں اگر سیاستدان ایک دوسرے کی پگڑی اچھالتے رہے تو اس طرح ملک کی بدنامی ہوگی ا ور ملک ترقی نہیں کرسکتا نہ ہی ملک میں جمہوریت قائم رہ سکتی ہے ۔ سیاستدان ایک دوسرے پر تنقید برائے اصلاح کریں پیپلزپارٹی ملک کی ایک بڑی پارٹی ہے اور آئندہ ثابت کرے گی کہ صرف لاڑکانہ ہی نہیں باقی صوبے بھی پیپلزپارٹی کے ہیں پیپلزپارٹی پشاور میں جلسہ کر کے یہ ثابت کرے گی کہ پیپلزپارٹی کا کارکن ملک کے ہر حصے میں موجود ہے پیپلزپارٹی کے قائد اور اسلامی دنیا کے عظیم لیڈر ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تعلق لاڑکانہ سے ہے اس لئے لاڑکانہ پیپلزپارٹی کا مرکز ہے لاڑکانہ کی عوام نے اپنے سندھی لیڈروں کی لاشیں وصول کی ہوئی ہیں پیپلزپارٹی سے لاڑکانہ چھیننے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی