بہاولپور میں کامیاب جلسہ پرویز الہٰی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، کامران سیف

بہاولپور میں کامیاب جلسہ پرویز الہٰی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، کامران ...

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بہاولپور میں کامیاب جلسہ مسلم لیگ ق اور چوہدری پرویز الہٰی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے پناہ فنڈ مختص کئے اورجنوبی پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی کاموںکا جال بچھا دیا اسی لیے جنوبی پنجاب کی عوام ان سے محبت کرتے ہیں عوام کے جم غفیر نے مسلم لیگ ق کے جلسہ میں شمولیت کرکے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کے دھرنوں اورعوامی اجتماعات سے حکومت ہل گئی ہے مسلم لیگ ق عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں اسی طرح ہر ضلع میں عوامی اجتماعات منعقد کرے گی ۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے تحریک کا آغاز ہوگیا۔اب مڈٹرم الیکشن نہیں بلکہ ری الیکشن ہونگے جس میں عوام مہنگائی ،بدامنی ، بجلی گیس، پانی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عوام کش مخالف اقدامات کی بناء پر موجودہ حکمرانوں کو مستر د کرکے حقیقی عوامی قیادت کو اقتدار میں لائیں گے انہوںنے کہا کہ زراعت اور صنعتی خوشحالی اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم انتہائی ضروری ہے مسلم لیگی کارکن اپنے قائدین کے ساتھ ملکر کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کرکے پاکستان ڈیم رکھیں گے اور پاکستان ڈیم کی تعمیر کیلئے نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -