سید ولی اللہ فاﺅنڈیشن“کے زیر اہتمام آل پاکستان محفل حمد و نعت 29نومبر کو ہوگی
لاہور (پ ر)دینی و سماجی اور رفاہی تنظیم ”سید ولی اللہ فاﺅنڈیشن“کے زیر اہتمام آل پاکستان محفل حمد و نعت 29 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاءمرکز دعوت الحق ولی اللہ چوک کھوکھرروڈ بادامی باغ لاہور میں امیر دعوت الحق الحاج مولانا پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگی محفل میں ملک بھر سے نامور ثناءخوان مصطفی شرکت کرینگے جو بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور اور ہدیہ نعت پیش کرینگے نیز آل پاکستان محفل حمدو نعت کے انتظامات کیلئے محمد فیاض بھٹی، الحاج محمد اعجاز بھٹی، الحاج محمد اکبر، رانا محمد زوہیب حسن ، الحاج محمد ناصر، الحاج قاری برہان الدین، قاری وحید اللہ، جمیل احمد ، حافظ عطاءاللہ مصطفی ، محمد نادر، قاری جمشید پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں اور محفل کے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
