سی پی ایس پی کو یورپین گولڈن ایوارڈ ملنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ظفراللہ چودھری

سی پی ایس پی کو یورپین گولڈن ایوارڈ ملنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ...

  

لاہور(پ ر) صوبائی دارالحکومت میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سنٹر میں صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزپاکستان (سی پی ایس پی )کو ملنے والا یورپین گولڈن ایوارڈ فار کوالٹی اینڈ پریسٹیج کا کریڈیٹ سی پی ایس پی کے فیلوز کو جاتا ہے انھوں نے کہا کہ سوئزرلینڈ کے شہر جینیوا میں اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں ترقی یافتہ ممالک کے طبی ماہرین و طبی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے کہا کہ سی پی ایس پی کو ملنے والے یورپین گولڈن ایوارڈ فار کوالٹی اینڈ پریسٹیج پر فیلوز سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس وقت سی پی ایس پی کو ایوارڈ دینے کے لئے ادارہ کا نام لیا گیا اس تب مجھے اپنے فیلوز کی پر خلوص نیت اور جذبہ سے سرشار ہونے پررشک محسوس ہوا۔

ا اس موقع پر ڈی جی آئی آر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سی پی ایس پی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انکا کہنا تھا کہ کالج کو موجودہ کونسل نے سی پی ایس پی کے فیلوز کے لئے ہر سطح پر تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین اقدامات کئے ہیں سی پی ایس پی ریجنل سنٹر لاہور میںرواں سال مارچ میں چار منزلہ عمارت کا آغاز کیا گیا جس کو قبل از وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا،نئی عمارت کا افتتاح انشاءاللہ کل کیا جائے گاانھوںنے کہا کہ نئی عمارت میں زیر تربیت ڈاکٹرز کے لئے وسیع ہالز بنائے گئے ہیں تا کہ ڈاکٹرز کے لئے مزید ورکشاپس کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

۔

۔

۔

۔

۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پی ایس پی کے ای لاگ مانیٹرنگ سسٹم کے تحت زیر تربیت ڈاکٹرز کی کارکردگی کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے سپروائزر اور زیر تربیت ڈاکٹر کے مابین مواصلات کا نظام بہتر ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ای لاگ سسٹم کی وجہ سے دیگر ترقی یافتہ ممالک سی پی ایس پی سے اس سسٹم کے نفاذ میں مدد چاہتے ہیں تاکہ انکا نظام بھی مزید بہتر ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -