معروف دانشور افتخار مجازکے بڑے بھائی انتقال کرگئے،رسم قل آج ہوگی

معروف دانشور افتخار مجازکے بڑے بھائی انتقال کرگئے،رسم قل آج ہوگی

  

لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی ویژن کے سابقہ کرنٹ افیئر کے انچارج افتخار مجاز اور معروف شاعر ، دانشور اعزاز احمد آذر کے بڑے بھائی بیوروکریٹ ڈاکٹر اعجاز خالد 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ان کی وفات پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق صدر رفیق تارڑ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، آپا جی بانو قدسیہ، ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، جبار مرزا، علامہ عبدالستار عاصم، مقصود چغتائی، مجیب الرحمن، ملک مقبول احمد چیئرمین مقبول اکیڈمی، ڈاکٹر ارشد مقبول، بابر مقبول، ذوالفقار احمد راحت، پروفیسر ڈاکٹر اکرم رانا، پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر محمود، شاہد رشید، رشید مصباح، بریگیڈیئر محمد یوسف، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، چودھری عبدالوحید چیف لائبریرین جی سی یونیورسٹی، چودھری محمد حنیف چیف لائبریری پنجاب یونیورسٹی، رفیق اعوان چیف لائبریرین یو ایم ٹی، عزرا عثمان چیف لائبریرین گورنمنٹ پبلک پنجاب لائبریری، ڈاکٹر انور سدید، ریاض چودھری، جمیل اطہر قاضی، حافظ حسین احمد، ڈاکٹر طاہرالقادری، امیر جماعت اسلامی ، سراج الحق، صدر الدین ہاشوانی، فرخ سہیل گوندل، اوریا مقبول جان، نصرت اثیر، حافظ علامہ کاشف جمیل، علامہ نواز بشیر جلالی، حافظ شفیق الرحمن، اقبال کمبوہ، شہبا ز انور خان کے علاوہ زندگی کے مکتبہ فکر کی ممتاز شخصیات نے افتخار مجاز کے ساتھ گہرے رنج وغم کا اظہار کیااور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ رسم قل آج ایک بجے خیابان زہرہ مین پی آئی اے روڈ پنجاب سوسائٹی عقاب سچی چکی نزد واپڈا ٹاﺅن لاہور ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -