عمران خان خیبر پختونخواہ کے لوگوں کا دل نہیں جیت سکے،عابد صدیقی

عمران خان خیبر پختونخواہ کے لوگوں کا دل نہیں جیت سکے،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پی کے کے لوگوں کا دل نہیں جیت سکے لاڑکانہ والوں کا کیا جیتےں گے۔ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے جلسوں سے لاڑکانہ والوں کے دل نہیں جیتا جا سکتا لاڑکانہ والوں کا دل ذوالفقار علی بھٹو کیلئے دھڑکتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے عمران خان کے پی کے میں کارکردگی دکھائیںاور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا خواب بھول جائیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور احتجاج جمہوریت کا حسن ہے سیاسی پارٹیوں کا جلسہ کرنا ان کا حق ہے، وہ جہاں چاہیں جلسہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -