دارالعلوم الاسلامیہ کے مہتمم مشرف علی تھانوی کی ہمشیرہ کا انتقال ، نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

دارالعلوم الاسلامیہ کے مہتمم مشرف علی تھانوی کی ہمشیرہ کا انتقال ، نماز ...

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)ملک کے ممتاز عالم دین اور دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاو¿ن لاہور کے مہتمم مولانا مشرف علی تھانوی کی ہمشیرہ اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 80 سال کی عمر میں لاہور میںانتقال کر گئیں، مرحومہ برصغیر صغیر پاک و ہند کے نامور مفتی، حضرت مولانا جمیل احمد تھانویؒ بڑی صاحبزادی تھیں مرحومہ انتہائی متقی، پرہیز گار، عابدہ، صالحہ اور نیک سیرت خاتون تھیںمرحومہ کی نماز جنا زہ آج صبح دس بجے 291 کامران بلاک علامہ اقبال ٹاو¿ن لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنماءاور علماءکرام نے دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاو¿ن لاہور کے مہتمم مولانا مشرف علی تھانوی کی ہمشیرہ کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبید اللہ مدظلہ¾، متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی مختلف دینی و مذہبی راہنماو¿ں عالمی رابطہ ادب الاسلامی پاکستان کے صدر مولانا پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، ڈاکٹر محمودالحسن عارف، ڈاکٹر خالق داد ملک پروفیسر ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک ، ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر، پروفیسر سمیع اللہ فراز، نامور عالم دین مولانا عبدالرو¿ف فاروقی ، مولانا محمد الیاس گھمن ،مولانا امجد خان،مولانا پیر سیف اللہ خالد مولانا ڈاکٹر سرفراز اعوان نے اظہار تعزیت کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -