ہمسایہ ملک میں فنکاروں کو بہت عزت دی جاتی ہے،سنہری خان
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر سنہری خان نے کہاہے کہ فنکاروںکوہمارے معاشر ے میں اس وقت تک انکا مقام نہیں مل سکتاجب تک سرکاری سطح پرانہیں تسلیم نہیں کیاجاتا۔ایک بیان میںانکاکہناتھاکہ ہمسایہ ملک بھارت میں جوعزت فنکاروں کوملتی ہے ۔اسے دیکھ کرہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی اورشعبے میں محنت کرنے کی بجائے اپنی صلاحیتوں کوفنون لطیفہ میں آزمائے۔یہی وجہ ہے بالی وڈکی ہردوسری یاتیسری فلم میںنئے فنکاروں کومرکزی کرداروں میںمتعارف کرایاجاتاہے لیکن ہمارے ملک آج تک فنکاروں وہ مقام نہیں مل سکاجس کے وہ حق دارہیں ۔یہاںلوگ فنکاروں کی پرفارمنس کوپسندتو کرتے ہیں اورہرمعروف فنکارکے لاکھوں کی تعدادمیںمداح بھی ہیں تاہم لیکن انہیں عزت کی نگاہ نہیں دیکھاجاتاجس کی وجہ سے بہت سے ٹیلنٹڈ فنکارشوبزکارخ نہیں کرتے ۔سنہری خان کاکہناتھاکہ فنکاروں کو اگرسرکاری سطح پرپذیرائی دی جائے توہماراملک فن کے شعبہ میں ترقی کرسکتاہے ۔