غیر معیاری کاسمیٹکس جلد کے کینسر کا سبب بنتی ہیں، صدف بھٹی

غیر معیاری کاسمیٹکس جلد کے کینسر کا سبب بنتی ہیں، صدف بھٹی
غیر معیاری کاسمیٹکس جلد کے کینسر کا سبب بنتی ہیں، صدف بھٹی

  

لاہور(انٹرویو :دیبا مرزا© )مشہور بیو ٹیشن ، صدف بھٹی نے کہا ہے کہ میک اپ خواتین کی خو بصورتی کا لا زمی جزو ہے ،میک اپ مو سم کی منا سبت سے کر نا چاہیے، خوبصورت میک اپ خواتین کی شخصیت کو نکھا رتا ہے بیو ٹی پا لرز کی بھر مار نے مقابلے کو بڑحا دیا ہے ،موسم سر ما میں جلد کی رنگت کو بر قرار رکھنے کےلئے فروٹ کا زیادہ استعمال کریں جعلی کاسمیٹکس جلد کے کینسر کا سبب بنتا ہے اسلئے میک اپ ہمیشہ اچھی کوا لٹی کا استعمال کر یں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شہ روز روزنا مہ ”پا کستان“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ خوبصورت میک اپ خواتین کی شخصیت کو نکھا رتا ہے ، لیکن اس با ت کا خیال رکھنا چاہیے کہ وقت اور مو سم کی منا سبت سے میک اپ کیا جائے کچھ عرصہ پہلے خواتین میں پا لرز آ نے کا رجحان نہیں تھا لیکن اب خو اتین میں کا فی آگا ہی آ گئی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مارکیٹ میں جعلی پراڈکٹ کی بھر مار ہے اس لئے ہم یہ پریفر کرتے ہیں کہ وہ لوگ خود سے کوئی بھی پراڈکٹ خرید کر نہ لائیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کوئی پراڈکٹ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بے شمار ایسے چھوٹے چھوٹے بیوٹی پارلر قائم ہیں جن میں جعلی کاسمیکٹس کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پارلرز کو تو فائدہ ہو جاتا ہے، لیکن جلد تباہ ہو جاتی ہے اور چہرے کے ہارمونز مردہ ہو جاتے ہیں اور وقت سے پہلے چہرہ مر جھا جاتا ہے اسلئے جب بھی کوئی میک اپ پراڈکٹ خریدیں تو بیوٹیشن سے مشورہ کر کے اور مونوگرام دیکھ کر خریدیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -