اے جے خان کی فلم’’8969‘‘میں شامل صباء قمرکے آئٹم سانگ ’’مستانی ‘‘کی دھوم

اے جے خان کی فلم’’8969‘‘میں شامل صباء قمرکے آئٹم سانگ ’’مستانی ‘‘کی دھوم

  

لاہور(فلم رپورٹر)اے جے خان کی جلد نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم’’8969‘‘میں شامل صباء قمرکا آئٹم سانگ ’’مستانی ‘‘ان دنوں شوبز حلقوں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔اس آئٹم سانگ میں صباء قمر نے بیباکی کا وہ مظاہرہ کیا ہے کہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔شوبز حلقوں کے مطابق اداکارہ کے پرستار اس گانے کو دیکھ کر وینا ملک اور میرا کی بولڈ اداکاری کوبھول جائیں گے۔یاد رہے کہ صباء قمر سے قبل میرا،وینا،متھیرا،ماہ نور بلوچ،عمائمہ ملک اور مہوش حیات پر آئٹم سانگ عکسبندکئے جا چکے ہیں۔اس گانے کے بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس پر لوگ اتنا شور مچا رہے ہیں۔ہمارے ملک میں لوگوں کو رائی کا پہاڑ بنانے کی عادت ہے۔

مزید :

کلچر -