پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“میں آج گورنر پنجاب کا انٹرویو نشر کیا جائے گا

پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“میں آج گورنر پنجاب کا انٹرویو نشر کیا جائے گا
پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“میں آج گورنر پنجاب کا انٹرویو نشر کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شعبہ حالات حاضرہ کے مقبول عام پروگرام ”پی ٹی وی گیسٹ“کے پچاس پروگرام مکمل ہوگئے ہیں ۔گولڈن جوبلی پروگرام میں گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا انٹرویو ریکارڈ کیا گیا ۔”پی ٹی وی گیسٹ “کا یہ پروگرام آج صبح 9.30پر آن ائیر جائے گا۔اس پروگرام کے پروڈیوسر چوہدری ریاض مسعود اور میزبان کومل سلیم ہیں ۔”پی ٹی وی گیسٹ“کے بارے میں ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض مسعود نے کہا کہ میںآغا مسعود شورش کو اس پروگرام کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اب تک آن ائیر جانے والے 49پروگراموں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی ہے۔پروگرام کی میزبان کومل سلیم ایک انتہائی با صلاحیت لڑکی ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔کومل سلیم اس خوبصورتی سے پروگرام کو ہوسٹ کرتی ہیں کہ جس کا کوئی جواب نہیں ہے۔گولڈن جوبلی پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے بہت دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کی ہے۔بلاشبہ گورنر پنجاب ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔صوبہ بھر کے عوام ان سے بہت پیار کرتے ہیں ۔کومل سلیم نے کہا کہ ”پی ٹی وی گیسٹ“میرے لئے بہت خوشگوار تجربہ رہا چوہدری ریاض مسعود جیسے باصلاحیت پروڈیوسر کی نگرانی میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔اس پروگرام نے میری صلاحیتوں کو نکھارنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔پروگرام کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔اس پروگرام کے اکیمرہ مین شعیب عمران،عمر دراز ،حارث ڈار اور یڈیٹنگ انجینئر اظہار الحق قریشی ہیں۔

مزید :

کلچر -