داکار و صحافی خالد ابراہیم نے ریڈیو پاکستان لاہورسے گائیکی کاآغاز کردیا

داکار و صحافی خالد ابراہیم نے ریڈیو پاکستان لاہورسے گائیکی کاآغاز کردیا

  

لاہور(فلم رپورٹر ) اداکار و صحافی خالد ابراہیم نے ریڈیو پاکستان لاہورسے گائیکی کاآغاز کردیا۔ ریڈیو پاکستان لاہونے انہیں باقاعدہ آڈیشن کے بعد تحریری لیٹر جاری کیا ہے جس میں انہیں اے کلاس کٹیگری میں گلوکار چنا گیا ہے۔ خالد ابراہیم کاگانا’’ میم بلیئے اک گل میری من لے ہیریئے چل پاکستان چلیئے‘‘ گذشتہ دو ماہ سے ریڈیو لاہور کے مختلف اسٹیشنوں سے نشر ہورہا ہے۔ یہ گانا ماضی میں گلوکار احمد رشدی نے فلم جاپانی گڈی کیلئے گایاتھاجسے خالدابراہیم نے پی ٹی وی کے ایک پنجابی اسٹیج شو ’’رونق میلہ‘‘ میں گا کر احمد رشدی مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ خالد ابراہیم کو ریڈیو کا باقاعدہ گلوکار بننے پر گلوکار شفاعت اعوان، شوکت علی، غلام عباس، اداکار اسلم ملک، نغمہ بیگم ، شاہ میر، ریڈیو پروڈیوسر سید شہوار حیدر انجم، ثروت علی اور دیگر میوزک حلقوں نے بھر پور مبارکباد دی ہے۔ خالد ابراہیم نے ماضی میں فلم ’’ساجن کا پیار‘‘ میں بھی گا چکے ہیں۔ اب وہ مزید بہتر انداز سے فن میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -