ریڈیو پاکستان آج وحید مراد کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام پیش کرے گا
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان آج سہ پہر 4بجکر 10منٹ پر قومی نشریاتی رابطے پر چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام ”یادشت بخیر و حید مراد“ کے نام سے پیش کرے گا جس کی راوی راحت افزاءہیں اس پروگرام کو مدثر قدیر نے تحریر کیا ہے جبکہ ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے کے لئے اسے پروڈیوسر عفت علوی نے ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز آصف کھیتران کی زیرنگرانی تیار کیا اس پروگرام کے ایگزکٹو پروڈیوسر سید رضا کاظمی ہیں۔