سیف علی خان اور الینہ ڈی کروز کی فلم ”ہیپی اینڈنگ “ کو نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا

سیف علی خان اور الینہ ڈی کروز کی فلم ”ہیپی اینڈنگ “ کو نمائش کیلئے پیش کر ...

  

 ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی نئی رومانٹک فلم ” ہیپی اینڈنگ ‘ ریلیز کر دی گئی۔ فلم میں چھوٹے نواب سیف علی خان ڈبل رول میں نظر آرہے ہیں۔ ایک رائٹر کی زندگی کے گرد گھومتی اس فلم میں سیف علی خان کے علاوہ الینہ ڈی کروز ، کالکی کوئچلین اور ماضی کے سپر سٹار گووندا جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ رشتوں، دوستوں اور زندگی کے تلخ حقائق کو بیان کرتی اس فلم کوکرشنا ڈی کے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ مسلسل کئی فلاپ فلمیں دینے کے بعد سیف علی خان کو اپنی نئی فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جس کی کامیابی کے لئے انہوں نے ”ہیپی اینڈنگ “ کی موسیقی پر بہت محنت کی ہے۔

مزید :

کلچر -