کاشتکار گند م 15دسمبر تک کا شت کیلئے شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھیں، زرعی ماہرین

کاشتکار گند م 15دسمبر تک کا شت کیلئے شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھیں، زرعی ...

  

سرگودھا(اے پی پی) گند م کی کا شت جلد از جلد مکمل کریں اور 20نومبر تک کاشت کیلئے شرح بیج 20کلوگرا م فی ایکڑ اور ا س کے بعد 15دسمبر تک کا شت کیلئے شرح بیج 60کلوگرام فی ایکڑ رکھیں ،کمزور زمین میں بوائی کے وقت 2بور ی ڈ ی اے پی آدھی بو ر ی یو ریا اور ایک بو ر ی پو ٹا شیم سلفیٹ یہ 5بور ی سنگل سپر فاسفیٹ، 18فیصد سوا بور ی یور یا اوریک بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں ۔اوسط زرخیز زمین میں بوائی کے وقت ڈیڑھ بور ی ڈی اے پی آدھی بور یا اور ایک بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ یہ چار بور ی سنگل سپرفاسفیٹ 18فیصد ایک بور ی یو ریا ایک بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں۔زرخیز زمین میں بوقت کا شت ایک بور ی ڈ ی ا ے پی آدھی بور یا اور ایک بور ی پو ٹاشیم سلفیٹ یہ اڑھائی بور ی سنگل سپرفاسفیٹ 18فیصد ایک بور ی یور یا اور ایک بو ر ی پو ٹاشیم سلفیٹ استعما ل کریں ۔

گند م کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خاص توجہ دیں ۔پہلے پانی کے بعد وتر آنے پر دو ہری با ر ہیرو چلائیں۔ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے جڑ ی بوٹی ما ر زہروں کا استعما ل بھی کیا جا سکتا ہے ۔چوڑے اور نو کیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشور ہ سے سفارش کر د ہ جڑی بوٹی ما ر زہر کا استعما ل کریں۔ کپا س مکئی اور کما د کے بعد کا شت کی جا نے والی گند م کو پہلا پانی بوائی کے 20تا 25دن بعد اور دھان کے بعد کا شتہ گندم کو پہلا پانی بوائی کے 30تا 40دن بعد لگائیں۔

(fd/hma/mrn 1304:14)

مزید :

کامرس -